Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام پر وزراء کی تنقیدیں افسوسناک

کودنڈا رام پر وزراء کی تنقیدیں افسوسناک

تلنگانہ جہد کار سے نازیبا سلوک ریاستی عوام کی توہین: ریونت ریڈی
حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) کارگذار صدر و رکن اسمبلی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی اے ریونت ریڈی نے صدرنشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کودنڈا رام پر ریاستی وزراء و ارکان اسمبلی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تنقیدوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک عوامی قائد کے خلاف وزراء کی جانب سے تنقیدیں کرنا مناسب نہیں ہے۔ وزراء کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیگا۔ ریونت ریڈی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزراء اور ارکان اسمبلی ٹی آر ایس سے دریافت کیا کہ آیا عوام کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرنا اور عوامی مسائل کو پیش کرنا کودنڈا رام کی کوئی غلطی ہے؟ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے استفسار کیا کہ آیا حصول تلنگانہ ریاست کے ایک اہم جہد کار کا حکومت کی جانب سے کئے جانے والا احترام یہی ہے۔؟ ریونت ریڈی نے تلنگانہ حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حصول علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں کودنڈا رام کو استعمال کیا گیا اور آج جبکہ ٹی آر ایس زیر قیادت حکومت تشکیل پانے کے بعد یہی ٹی آر ایس حکومت کے وزراء اور دیگر قائدین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے کہا کہ ایک کٹر تلنگانہ جہد کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزراء کی جانب سے ان کی توہین کی جارہی ہے لہذا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور وزراء کو اپنے طرز عمل کو فی الفور تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT