Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام کانگریس کے ہاتھوں میں کھیل ‘ٹی آر ایس ایم پی سمن کا الزام

کودنڈا رام کانگریس کے ہاتھوں میں کھیل ‘ٹی آر ایس ایم پی سمن کا الزام

حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( آئی این این ) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی سمن نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی کے چیرمین پروفیسر ایم کودنڈا رام کانگریس پارٹی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ آج ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی آفس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران ٹی پی جے اے سی کے قیام سے قبل کودنڈا رام کی کوئی شناخت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کے سی آر ہی تھے جنہوں نے کودنڈا رام کو جے اے سی کا چیرمین بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کودنڈا رام کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ایک دہے سے زیادہ عرصہ تک تلنگانہ تحریک چلائی۔

TOPPOPULARRECENT