Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام کی کسانوں کے مسائل پر 23 اکٹوبر کو زنجیری بھوک ہڑتال

کودنڈا رام کی کسانوں کے مسائل پر 23 اکٹوبر کو زنجیری بھوک ہڑتال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : تلنگانہ جے اے سی کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے آج کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ریاست کی ترقی عوام کی توقعات کے مطابق نہیں ہورہی ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے ریاست میں کسان مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں لیکن حکومت ان کی فلاح و بہبود پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر وہ 23 اکٹوبر کو زنجیری بھوک ہڑتال ( ریتو دکشا ) شروع کریں گے اور اس ضمن میں پوسٹرس کا رسم اجراء انجام دیا ۔ تلنگانہ جے اے سی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی قائدین اور کسانوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی اس ہڑتال میں حصہ لیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT