Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام کے ٹیلی فون کی مبینہ ٹیاپنگ

کودنڈا رام کے ٹیلی فون کی مبینہ ٹیاپنگ

حیدرآباد۔17اگست(سیاست نیوز)باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام کا فون ٹیپ کیاجارہا ہے اس ضمن میںکودانڈرام سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے بھی اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ میرا فون ٹیپ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے حرکتوں پر قابو پانے کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ کودانڈرام نے مزیدکہاکہ فون ٹیپنگ جیسے واقعات سے جمہوریت کمزور ہوگی ۔ کودنڈارام نے کہا کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی میں مداخلت ایک افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیوں انجام دینے والوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک واجبی ہے مگر جمہوری دائرے میںرہ کر عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کا عمل قابلِ مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری عوامی زندگی ہے اور ہم جو بھی کام کرتے ہیں وہ ریاست تلنگانہ او ریہاں کی عوام کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیں۔ اگر کسی کو ہمارے تعلق سے جانکاری حاصل کرنا ہے تو وہ راست ہم سے رجوع ہوں ضرورت پڑنے پر میں اپنے ساری فون کالس کی لسٹ اس کے حوالے کرنے کیلئے بھی تیار ہوں مگر بناء میری اجازت کے فون ٹیپ کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے جس پر قابو پانا حکومت تلنگانہ کی ذمہ داری ہے۔ کودنڈارام نے کہاکہ اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے ہماری تلنگانہ عوام کے حقوق کی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔پوچھنے پر کودنڈارام نے کہاکہ فون ٹیپنگ معاملے میںوہ کسی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیںرکھتے ہیںمگر تلنگانہ عوام کے حقوق کی جدوجہد میںوہ مزیدشدت پیدا کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT