Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کورنگل کو قحط زدہ منڈل قرار دینے کا اعلامیہ

کورنگل کو قحط زدہ منڈل قرار دینے کا اعلامیہ

کوڑنگل۔6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاطرخواہ بارش نہ ہونے سے فصلیں ناگفتہ بہ حد تک متاثر ہوچکی ہیں ۔ سی پی آئی قائدین کا پُرزور مطالبہ ہے کہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سرکاری طور پر کوڑنگل منڈل کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا جائے ۔ گذشتہ روز آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سرکردہ سی پی آئی قائدین مسرز شہباز پاشاہ قادری ‘ سریش ‘ سی بالیا وغیرہ نے مخاطب کرتیہ وئے کہاکہ فصلوں کے مکمل خشک ہوجانے کی پاداش میں بیشتر کسان خودکشی کررہے ہیں ۔ اس کے باوجود بھی اس منڈل کو تاحال قحط زدہ علاقہ قرار نہ دیا ۔ لہذامذکورہ قائدین نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ مختلف منڈلوں میں فصلوں کے سوکھ جانے کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ منڈلوں کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT