Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کورٹلہ میں سارقین کی بین ریاستی ٹولی گرفتار

کورٹلہ میں سارقین کی بین ریاستی ٹولی گرفتار

پربھنی کے پولیس انسپکٹر کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف
حیدرآباد ۔ /15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے اپنے چیمبر میں بین الریاستی چوری کے واقعات میں ملوث ملزم کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا کے پربھنی ضلع جینتور تعلقہ بوری گاؤں کے لوکیشور پربھولے بھونسلے 38 سال بھارت گووند شنڈے 33 سال ودیا ناتھ بھگوان ٹاک 32 سال مبادیوکیشن بھونسلے جو ایک ٹولی کی شکل میں گزشتہ سال ماہ اگست تا اس سال ماہ اپریل تک عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر اضلاع میں تقریباً  44 چوریاں کرتے ہوئے دیڑھ کیلو سونا چوری کرچکے ہیں ۔ اس سال جنوری کے ماہ میں کورٹلہ منڈل کے پداپور میں گھر کے دو تالے توڑ کر 18 تولے سونا چوری کی ۔ اس چوری کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں کورٹلہ پولیس کے پربھنی جانے پر وہاں کے انسپکٹر آف پولیس جنجارے نے بھارت گووند شنڈے کو گاؤں کا ایک معزز شخص کے طورپر پیش کرتے ہوئے کورٹلہ پولیس کو گمراہ کیا ۔ جس سے ملزم بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور ملزم کا پتہ نہ چلا ، نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ پولیس نے ملزم بھارت گووندشینڈے مہادیوکیشن بھونسلے کو مئی کے مہینہ میں گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے پاس سے چار تولے سونا برآمد کرلیا ۔ اس ملزم کو پولیس کورٹلہ کی جانب سے تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے پر اس ملزم نے جو انکشافات کئے اس پر پولیس کورٹلہ انگشت بدندان ہوگئی ۔ اس نے بتایا کہ مسروقہ اشیاء لوکیشو کے پاس ہے ۔ جبکہ چوری کی تمام چیزیں انسپکٹر آف پولیس جنجارے کی ہدایت کے مطابق پونے ، اورنگ آباد میں فروخت کی ۔ اس نے اراضی اور مکانات کی جگہ خریدی ، لوکیشو جو شہر کورٹلہ میں مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا پکڑ کر پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے چار افراد کی ایک ٹولی بن کر ان تمام چوریاں کرنے کا اعتراف کیا ۔ اس نے کہا کہ بھارت مہادیوکیشن کے پکڑے جانے پر اُسے انسپکٹر جنجارے نے دیہات میں مکان خالی کرواکر پونے میں کرایہ کے مکان میں رکھوایا ۔ اس نے چوری کی رقم سے جو جائیدادیں خریدی تھیں اس کے دستاویزات پولیس کے حوالے کئے ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو نے کہا کہ چار رکنی ٹولی میں اب تک تین چور گرفتار ہوچکے ہیں ۔ چوتھا چور ودیا ناتھ بھگوان ٹاک فرار ہے ۔ بہت ہی ہوشیاری کے ساتھ بین الریاستی چور کی گرفتاری پر سرکل انسپکٹر آف پولیس جناب راج شیکھر راجو نے سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ رائیکل ، جناب بابو راؤ ، جناب ترومل ،کانسٹبل نریش ، وینکٹیش ، کریم نگر سی سی پولیس سرینواس مہیش کی کافی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT