Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کورٹلہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی تشکیل

کورٹلہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی تشکیل

کورٹلہ۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب انم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن نے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی ہدایت پر وارڈ نمبر 22میں ٹی آر ایس پارٹی کمیٹی تشکیل دی۔ صدر کی حیثیت سے جناب محمد محسن، جناب شکیل نائب صدر ، جناب محمد ظہور جنرل سکریٹری، جناب محمد امتیاز جائنٹ سکریٹری میٹا پلی راجہ شیکھر ایکزیکیٹو ممبرس کے طور پر جناب رزاق ، بی وجئے ، محمد عرفان، محمد عابد، محمد معین کا تقرر عمل میں آیا۔ جناب محمد محسن نے صدر ٹی آر ایس وارڈ نمبر 22نامزد کئے جانے پر جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ، جناب انم انیل صدر ٹی آر ایس کورٹلہ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسے پورا کرتے ہوئے وارڈ نمبر 22میں ٹی آر ایس پارٹی کو مستحکم کریں گے اور وارڈ نمبر 22جہاں مسلمانوں کی اکثریت پائی جاتی ہے مسلمانوں کو ٹی آر ایس پارٹی سے قریب کرنے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT