Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کورٹلہ کے علیل نوجوان کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد کیلئے نمائندگی

کورٹلہ کے علیل نوجوان کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد کیلئے نمائندگی

کورٹلہ 13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ نکہت فاطمہ زوجہ سید قمرالدین عرف امجد ساکن محلہ نظام پورہ کورٹلہ کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں اُنھوں نے رکن اسمبلی کورٹلہ سے نمس ہاسپٹل حیدرآباد میں زیرعلاج اُن کے فرزند سید شہباز کے علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ سید شہباز جو سید قمرالدین عرف امجد اور محترمہ نکہت فاطمہ کے اکلوتے فرزند ہیں۔ سید شہباز تین بہنوں کے چہیتے بھائی ہیں۔ سید قمرالدین عرف امجد جوکہ گزشتہ دو سال سے خرابی صحت کے سبب گھر تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ سید قمرالدین اس موقف میں نہیں ہیں کہ وہ اپنے فرزند کا علاج کرواسکیں۔ سید شہباز جن کے دو گردے خراب ہوچکے ہیں۔ اہل خیر حضرات کے تعاون سے گزشتہ 25 دنوں سے علاج چل رہا ہے۔ محترمہ نکہت فاطمہ زوجہ سید قمرالدین کی جانب سے 12 نومبر بروز جمعرات ٹی آر ایس پارٹی آفس میں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے رکن اسمبلی حلقہ کورٹلہ جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کو میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ، جناب محمد عبدالوہاب، جناب محمد انوار وارڈ کونسلرس، جناب اے انیل، صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ، جناب محمد نجیب الدین، جناب الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ، جناب سید فہیم کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین و کارکن موجود تھے۔ رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے سید شہباز کے علاج کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT