Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کورٹ سے فرار ہونے والا مجرم دوبارہ گرفتار

کورٹ سے فرار ہونے والا مجرم دوبارہ گرفتار

شمس آباد ڈی سی پی سپریت سنگھ کی پریس کانفرنس
شمس آباد /22 جون ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ نارسنگی پولیس حدودمیں عصمت ریزی اور ڈکیتی میں ملوث دو مجرموں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شمس آباد ڈی سی پی سپریت سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نارسنگی میں 28 مئی کو چندرپال 20 سالہ اور ارون شرما 20 سالہ ساکن اترپردیش نے ایک مکان میں داخل ہوکر ڈکیتی کی واردات انجام دی اور ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ جنہیں گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ 21 جون کو انڈر ٹرائبل مقدمہ کی سماعت کے دوران دونوں ہی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کی جس میں جتندر پال وہی مقام پر پکڑا گیا اور ارون شرما راجندر نگر کورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ جس کی گرفتاری کیلئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی اور ہرمقام جیسے بس اسٹانڈس ، ریلوے  اسٹیشن و دیگر مقامات کے ساتھ نیشنل ہائی وے و دیگر مقامات پرواقع سی سی ٹی وی فوٹیج پر نظر رکھی اور آخر آج صبح وہ نامپلی ریلوے اسٹیشن سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مزید سیکشن کا اضافہ کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ اس موقع پر رام چندر راؤ انسپکٹر نارسنگی ، امیندر راجندر نگر انسپکٹر ، وینوگوپال سوامی ڈی آئی راجندر نگر اور ان کے اسٹاف موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT