Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / کورٹ میں جھڑپ، پولیس بے عملی کی تحقیقات : کمشنر

کورٹ میں جھڑپ، پولیس بے عملی کی تحقیقات : کمشنر

نئی دہلی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کی بے عملی جبکہ صحافیوں اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کو عدالت کے احاطہ میں زدوکوب کیا جارہا تھا، کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دہلی پولیس کے کمشنر جی ایس بسی نے آج کہا کہ مبینہ بے عملی کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور خاطیوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سوال پر کہ پٹیالہ ہاؤز عدالت کے احاطہ میں موجود ملازمین پولیس نے طلبہ پر حملہ کے دوران مداخلت کیوں نہیں کی۔ کمشنر دہلی پولیس وی ایس بسی نے کہا کہ یہ معاملہ بعض افراد سے متعلق ہے جو دو مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دونوں میں جھڑپ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ماحول گرم ہوگیا تھا۔ تاہم اس کے باوجود بھی بے عملی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT