Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کورین اوپن سیمی فائنل میں اجئے جیا رامن کی کامیابی فائنل میں عالمی نمبر ایک چینی حریف سے مقابلہ

کورین اوپن سیمی فائنل میں اجئے جیا رامن کی کامیابی فائنل میں عالمی نمبر ایک چینی حریف سے مقابلہ

سیول 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شٹلر اجئے جیا رامن نے کوریا اوپن مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج یہاں چینی تائپی سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر سات بیڈمنٹن کھلاڑی چاؤ تئین چن کو شکست دے دی اور بالآخر 6,00,000 امریکہ ڈالر کے سوپر سیریز فائنل میں داخل ہوگئے۔ بیڈمنٹن کی راہداریوں میں طویل عرصہ قبل فراموش شدہ بنگلور کے 27 سالہ اجئے جیارامن نے آج بیڈمنٹن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا جب انھوں نے 43 منٹ کے مینس سنگلز سیمی فائنل میں عالمی سطح پر ساتویں مقام کے حامل چن کو 21-19-21-15 سے حیرت انگیز طور پر شکست سے دوچار کردیا۔ عالمی سطح پر 32 ویں مقام کے حامل اجئے جیا رامن نے رواں سیزن کے دوران چن کو جرمن اوپن اور یو ایس اوپن میں بھی شکست دی تھی اور آج کے مقابلہ میں بھی ماضی کے جذبہ کو برقرار رکھا۔ فائنل میں جیا رام کا مقابلہ عالمی نمبر ایک چین کے چن لانگ سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں فاتح ہندوستان کو غالباً 2011 ء اور 2013 ء کے دوران تھائی لینڈ اور جاپان میں کھیلے گئے وہ مقابلے یاد ہوں گے جن میں اُنھوں نے چن پر برتری حاصل کی تھی۔ تائپی کے چن نے آج ہندوستانی حریف کو سخت مقابلہ دیا جس کے باوجود وہ صفر کے مقابلہ ایک سے برتری حاصل کرنے اپنے حریف کو نہیں روک سکے۔

TOPPOPULARRECENT