Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کوسووکی پارلیمنٹ میں دھماکہ

کوسووکی پارلیمنٹ میں دھماکہ

پریسٹینا ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کوسوو کی پارلیمنٹ میں حملہ آور دھماکو آلہ کے ساتھ گھس آئے جس سے پارلیمنٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکو آلہ سے جو فائر کیا گیا تھا، وہ عمارت سے فاصلے سے کیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد پارلیمنٹ کے آس پاس ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ یاد رہیکہ کوسوو کی حکومت نے سرحدی مسئلہ پر مونٹی ٹیگرو کے ساتھ ایک معاہدہ کو قطعیت دی ہے جس کے بعد ہی یہ دھماکہ ہوا ہے۔ قبل ازیں اس بل کو پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے بھیجا گیا تھا اور قانون ساز اس پر آئندہ ہفتہ رائے دہی کرنے والے تھے۔

TOPPOPULARRECENT