Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوسگی میں راجیو گاندھی کھیل مقابلے

کوسگی میں راجیو گاندھی کھیل مقابلے

کوسگی۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی کالج گراؤنڈ پر راجیو گاندھی کھیل مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا جن میں منڈل کے انڈر 16 گرلز اور بوائز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں جیتنے والے ٹیموں کو محترمہ سجاتا منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر وینکٹ راملو منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر پرتاپ ریڈی صدر منڈل پریشد نے انعامات کی تقسیم کی۔ کبڈی مقابلوں میں گرلز ٹیم سرزہ خان پیٹ کو پہلا انعام اور مرزا پور کو دوسرا انعام دیا گیا۔ بوائز کبڈی مقابلوں میں گڑمال کو پہلا انعام اور کوسگی کو دوسرا انعام ملا۔ گرلز والی بال مقابلوں میں گڑمال کو پہلا انعام اور مرزا پور دوسرا انعام اور بوائز والی بال مقابلوں میں پہلا انعام گڑمال دوسرا انعام سرزہ خان پیٹ اور کھوکھو گرلز مقابلوں میں پہلا انعام گڑمال اور دوسرا انعام کوسگی کھوکھو بوائز مقابلوں میں پہلا انعام گڑمال اور دوسرا انعام سرزہ خان پیٹ کو دیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی ڈی نے کہا کہ مقابلوں میں اچھا کھیل دکھانے والے طلباء و طالبات کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے انہیں ڈیویژن ٹیم کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسپورٹس سیکریٹری پاپی ریڈی، پی ای ٹی، مسٹر انیل، اننتا سینا، نارائن نما ، ستیم، ہنمنتو اور نرسمہا ریڈی نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT