Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوشل سلوا سر پر گیند لگنے سے زخمی

کوشل سلوا سر پر گیند لگنے سے زخمی

کولمبو ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے اوپنر کوشل سلوا کو سر پر گیند لگنے کے بعد اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران پیش آیا۔ سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ پالی کیلے میں کوشل کو میچ کے دوران سر پر چوٹ لگی۔ اسپتال میں طبی معائنے میں ان کے اسکان اطمینان بخش آئے لیکن اس کے باوجود انھیں دیگر معائنوں کی خاطر کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا۔ کوشل 24 ٹسٹ میچوں میں 31 کے اوسط سے 1,404 رنز بنا چکے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ نے سری لنکن ٹیم کے منیجر چارتھ سینانائیکے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ جب انھیں گیند لگی وہ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے۔‘‘ نیشنل وائس کیپٹن دنیش چندیمل نے کوشل کے سر کے نزدیک سویپ کیا اور انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی گیند سر پر لگ گئی۔ سلوا نے جدید پیاڈنگ والا ہیلمٹ لگا رکھا تھا جو آسٹریلیائی بیٹسمن فلپ ہیوز کی ہلاکت کے بعد متعارف کروایا گیا۔ ہیوز کی موت نومبر 2014 میں سر پر گیند لگنے کے بعد ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT