Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / کوشنر نے کوئی غلطی نہیں کی، مجھے داماد پر فخر ہے : ٹرمپ

کوشنر نے کوئی غلطی نہیں کی، مجھے داماد پر فخر ہے : ٹرمپ

 

واشنگٹن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے داماد جارڈکوشنر پر ’’فخر‘‘ ہے کہ کس طرح روسی عہدیداروں سے ملاقات کو انہوں نے کبھی خفیہ رکھنے کی کوشش نہیں کی اور جس طرح روس سے متعلق ان کے (ٹرمپ) اور ارکان خاندان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے اس سے جارڈکوشنر کو کوئی نقصان پہنچنے والا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی سرگرمیوں کو ہمیشہ شفاف اور واضح رکھتے ہیں جہاں کسی کیلئے بھی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے صدر کے طیارہ ایرفورس ون پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے داماد اور مشیر جارڈکوشنر کی کارکردگی پر بیحد خوش ہیں کہ کس طرح ان کے داماد نے رضاکارانہ طور پر اپنی ہرسرگرمی کو کبھی خفیہ رکھنے کی کوشش نہیں کی۔ یاد رہے کہ کچھ گھنٹے قبل ہی کوشنر نے سینیٹ انٹلیجنس کمیٹی اسٹاف سے ملاقات کی۔ سینیٹ سیلیکٹ کمیٹی برائے انٹلیجنس کے سراغ رسانوں سے ملاقات کیلئے کیپٹل ہل کا رخ کیا تاکہ ان تمام کے وضع کردہ سوالات کے اطمینان بخش جوابات دے سکیں جو ان کے (کوشنر) کے بیرون حکومتوں خصوصی طور پر روس سے ملاقات سے متعلق تھے۔ سارہ سینڈرس نے کہا کہ ٹرمپ اس بات پر بیحد خوش ہیں کہ ان کے داماد نے شفافیت کو ملحوظ رکھا اور یہ ظاہر کردیا کہ ان کے خلاف جو بھی تحقیقات ہورہی ہے وہ تضیع اوقات کے سواء کچھ نہیں۔ یاد رہیکہ سینیٹ سیلیکٹ کمیٹی برائے انٹلیجنس کے اسٹاف کو 11 صفحاتی بیان داخل کرنے کے بعد آج کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ اپنے گیارہ صفحاتی بیان میں انہوں نے کسی بھی روسی عہدیدارکے ساتھ ’’غیرمناسب‘‘ روابط کی تردید کی ہے۔ ملاقات کے بعد وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کوشنر نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

 

روس کیخلاف سخت پابندیاں ٹرمپ کے زیرغور : وائیٹ ہاؤس
ایئرفورس ون طیارہ سے ۔ 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا روس کے خلاف سخت پابندیوں والا بل امریکی عوام کے لئے ‘بہترین سودا’ ثابت ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس سے کل جب پوچھا گیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ اس بل کی حمایت کر رہے ہے تو انہوں نے کہا، ”وہ اس بل کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بل کا قطعی مسودہ کیسا ہوگا۔گزشتہ سال ہوئے صدارتی انتخابات میں روس کی دخل اندازی اور یوکرین میں اس کی کارروائی پر امریکہ نے نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کی ہے ۔ امریکی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں مشترکہ بل پیش کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ اس بل پر اسی ہفتے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ایوان نمائندگان میں رائے دہی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT