Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید علی کی شاندار بولنگ ، جی ایف سی فاتح

سید علی کی شاندار بولنگ ، جی ایف سی فاتح

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے ڈیویژن سہ روزہ مقابلہ جوکہ ایم آر آر گراونڈ میں کھیلا گیا جس میں جمینی فرینڈس ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر سید علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انڈیا سمنٹ کے خلاف اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 344 رنز بنائے جوابی اننگز میں حریف ٹیم کو 127 رنز پر ڈھیر کرنے میں علی نے 61 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا۔ اس کامیابی سے فاتح ٹیم کو 6 نشانات ملے ہیں۔

آسٹریلیائی تنازعہ ایک اور اجلاس ناکام
ملبورن۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹرز کے معاوضو ں پر جاری تنازعہ پر کرکٹ آسٹریلیائی اور پلیئرز آسو سی ایشن کی ایک اور بڑی کوشش ناکام ہوگئی ہے،بورڈ کے سر براہ سدر لینڈ اور کرکٹرز کی ترجمانی کرنے والے نکولسن کے درمیان ملبورن میں 4 گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ رہا ہے۔
یادر ہے کہ آسٹریلیائی حکام اور کرکٹرس کے درمیان آمدنی میں حصہ کو بانٹنے کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے جس سے 230 سے زیادہ کھلاڑی بے روزگار ہوچکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT