Thursday , March 23 2017
Home / دنیا / کولمبیا اور باغی تنظیم فارک کے درمیان ایک اور معاہدہ

کولمبیا اور باغی تنظیم فارک کے درمیان ایک اور معاہدہ

ہوانا۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اس سے قبل ہونے والے معاہدے کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کولمبیا کی حکومت اور باغی تنظیم فارک نے ریفرینڈم کے ذریعے ابتدائی معاہدہ مسترد کیے جانے کے چھ ہفتے بعد ایک اور معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر الوارو اروبے، جنھوں نے ریفرینڈم کے دوران ‘نہیں’ کے حق میں مہم چلائی تھی، اس مرتبہ ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کر رہے ہیں جن کا مقصد 52 برس پرانی خانہ جنگی ختم کرنا ہے۔ابتدائی معاہدے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے بہت زیادہ حق میں تھا۔نئے معاہدے کی منظوری پارلیمان دے گا اور اسے عوام کے سامنے رائے شماری کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔مشترکہ بیان میں حکام نے کہا: ‘ہم نے مسلح تنازعہ ختم کرنے کے لیے قطعیمعاہدہ طے کر لیا ہے، جس میں تبدیلیاں، وضاحتیں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کچھ نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔’یہ معاہدہ کیوبا اور ناروے کے سفارت کاروں نے پڑھ کر سنایا جو کیوبا کے دارالحکومت ویانا میں ثالثی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔دو اکتوبر کو ایک ریفرینڈم میں 50.2 فیصد ووٹروں نے گذشتہ معاہدہ مسترد کر دیا تھا۔لوگوں کی اکثریت نے اس میں اعترافِ جرم کرنے والے جنگجوؤں کو دی جانے والی نرم سزاؤں پر اعتراض کیا تھا۔ ان میں سے بعض کو عام جیلوں میں کوئی وقت نہیں گزارنا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT