Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / کولمبیا میں امن معاہدے پر آج دستخط

کولمبیا میں امن معاہدے پر آج دستخط

بوگوٹا۔23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا میں حکومت اور مارکسی ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارک) کے باغیوں کے درمیان جمعرات کو ایک امن معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے اور پھر اسے منظوری کیلئے کانگریس کے پاس بھیجا جائے گا۔نظر ثانی امن معاہدے پر صدر جوآن مینوئل سانتوس اور فارک کے لیڈر روڈریگو لندونو دستخط کریں گے ۔
جو بیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی
کے صدرنشین بننے میں عدم دلچسپی
واشنگٹن۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جوبیڈن نے آئندہ سال وائٹ ہاؤز سے تخلیہ کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کرنے کے تمام امکانات کو آج مسترد کردیا۔ یاد رہے کہ حالیہ منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار ہلاری کلنٹن کی شکست کے بعد پارٹی میں موجود سینئر ارکان نے پارٹی اُمور کو چلانے کیلئے حالیہ دنوں میں جو بیڈن کا نام لیا تھا کیونکہ وہ ایک تجربہ کار شخصیت ہیں۔ ان پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے صدرنشین کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں جس پر جوبیڈن نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ان کے ذریعہ کی جانے والی اپیل پر سفید فام ورکنگ کلاسیس ووٹرس پر پارٹی زائد توجہ دینے میں کامیاب ہوجائے کیونکہ ان ہی ووٹرس نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلاری کلنٹن کو شکست سے دوچار کیا اور ان ہی ووٹرس پر توجہ دینے پر زور دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT