Monday , September 25 2017
Home / دنیا / کولمبیا میں ایف اے آر سی باغیوں کی خودسپردگی کا آغاز

کولمبیا میں ایف اے آر سی باغیوں کی خودسپردگی کا آغاز

بگوٹا، 21فروری (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے مارکسی ایف اے آر سی باغیوں نے اقوام متحدہ کے سامنے اپنے ا سلحے کے ساتھ خودسپردگی کرناشروع کر دی ہے ۔صدر جوآن مینوئل سیتوس نے کہا کم از کم سات ہزار باغی خود سپردگی کر سکتے ہیں۔ دی ریولوشنري آرمڈ فورسز آف کولمبیا(ایف اے آر سی) نے گزشتہ سال ہی فوجی تصادم ختم کرنے کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ ایک امن معاہدہ کیا تھا۔اس تصادم میں دو لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام باغی جون تک اپنے ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کر دیں گے ۔اس ہفتے کے آخر تک ان کا علاقوں کے گرد جمع ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور ان کی جنگ بندی اور اپنے ہتھیار کے ساتھ خود سپردگیشروع ہو گئی ہے ۔ اس امن معاہدے کے تحت ایف اے آر سی کے 52 سال قبل جنوبی امریکی ملک میں شروع کی گئی سیاسی تحریک کی تکمیل ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT