Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / کولمبیا میں فوجی کرنل گرفتار

کولمبیا میں فوجی کرنل گرفتار

بوگوٹا ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے ایک جج نے ایک ایسے فوجی کرنل کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جو ہنوز اپنے فرائض منصبی سے وابستہ ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے 15 شہریوں کے قتل عام میں اہم رول ادا کیا۔ 15 شہریوں کو کرنل نیلسن ویلازکوئز پراڈو کے حکم پر آرمی اسٹاف نے 2007ء میں گولیوں سے بھون دیا تھا۔ ان پر قتل عام، سازش رچنے اور مختلف دستاویزات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ 50 سالوں سے کولمبیا میں آرمڈ جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک سینکڑوں فوجیوں کو بے قصور شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا قصوروار پایا گیا ہے جو ان شہریوں کو باغی بنایا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT