Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک

بگوٹا، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کولمبیا کے منیجلس میں مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات میں تین بچوں سمیت کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 20 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات کے بعد چہارشنبہ کو صوبہ کیلڈس کے دارالحکومت منیجلس میں سڑکیں کیچڑاور ملبے سے بھر گئیں ہیں۔ یہاں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔ بیان کے مطابق صدر جوآن مینوئل جلد ہی شہر کا دورہ کریں گے ۔ اس واقعہ میں کم از کم 57 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔وہیں ریڈکراس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کم از کم 20 لوگ لاپتہ ہیں اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT