Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / کولمبیا میں 311 مہلوکین میں 100 بچے بھی شامل

کولمبیا میں 311 مہلوکین میں 100 بچے بھی شامل

بوگوٹا ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے جنوبی مستقر موکوا میں شدید بارش اور زمین کھسکنے کے جو دلدوز واقعات رونما ہوئے تھے اس میں مہلوکین کی تعداد 311 بتائی گئی تھی جن میں 100 بچے بھی شامل تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے تین دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی جس کے بعد کیچڑ کے بڑے بڑے تودے اور پتھروں کے ٹکڑے مستقر کی ہر سڑک پر پھیل گئے تھے۔ 311 اموات کی اطلاع ملک کے ڈیساسٹر رسک مینجمنٹ کے دفتر سے جاری کی گئی ہے جس میں 300 افراد کو لاپتہ بتایا گیا ہے۔ ملک کے صدر جوان مینوئل سانٹوز نے بھی اس بات کی توثیق کی۔ موکوا ایک چھوٹا سا مستقر ہے جہاں کی آبادی 70,000 نفوس پر مشتمل ہے جس میں 45000 افراد شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات سے متاثر ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT