Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / کولکاتہ کے میئر، ای ڈی کے روبرو حاضری میں ناکام

کولکاتہ کے میئر، ای ڈی کے روبرو حاضری میں ناکام

کولکاتہ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے وزیر اور کولکاتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر سوان چٹرجی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہونے میں ناکام ہوگئے جس نے اُنھیں نراڈا ٹیپس کیس کے سلسلہ میں طلب کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ چٹرجی کو آج حاضر ہونا تھا لیکن اُنھوں نے اپنے وکیل کو بھیج دیا اور مزید تین تا چار ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ تاہم اُنھیں ای ڈی کے روبرو حاضری کے لئے مزید دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے مزید دو قائدین سلطان احمد ایم پی اور اقبال احمد ایم ایل اے و ڈپٹی میئر بلدی ادارہ کو بھی یہی کیس میں ای ڈی نے طلب کیا ہے۔ یہ دونوں کو اِس ہفتے کے اندرون حاضری کے لئے کہا گیا ہے۔ برادران سلطان احمد و اقبال احمد سے پہلے ہی سی بی آئی اس کیس میں پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ ترنمول کانگریس کے کئی وزراء، ایم ایل ایز، ایم پیز اور ایک آئی پی ایس آفیسر کو مبینہ طور پر نراڈا ٹیپس اسکام میں ماخوذ کیا گیا ہے جہاں اُنھیں بزنس مین کے طور پر پیش ہونے والے جرنلسٹ میتھیو سامیولس سے رقم قبول کرتے دکھایا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT