Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / کولکتہ ایرپورٹ پر بس طیارہ سے ٹکراگئی

کولکتہ ایرپورٹ پر بس طیارہ سے ٹکراگئی

کولکتہ ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) الائنس ایر کا ایک طیارہ آج ’’زبردست‘‘ نقصان سے دوچار ہوگیا جبکہ ٹارمک پر ایک جیٹ ایرویز کی بس کے ارکان عملہ مبینہ طور پر اونگھنے لگے تھے اور اونگھنے والے ڈرائیور نے کھڑے ہوئے طیارہ کو اپنی گاڑی سے ٹکر دیدی جس کے بعد شہری ہوا بازی ریگولیٹری ڈی جی سی اے نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ یہ حادثہ 5.25 بجے صبح پیش آیا تھا ۔ ایر انڈیا کی ملحق الائنس ایر کی پرواز سلچار اور شیلانگ جانے والی تھی، جنہیں اس حادثہ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا کیونکہ طیارہ تباہ ہوچکا تھا۔ ڈی جی سی اے نے تفصیلی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جبکہ ایر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا اس واقعہ کی اپنے طور پر داخلی تحقیقات کرے گی۔ ڈائرکٹر این ایس سی بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ انیل کمار شرما نے آج ذرائع ابلاغ پر اس کا انکشاف کیا۔ ایر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ حادثہ ایک روشن اور بغیر کہر والی صبح کو پیش آیا جبکہ جیٹ ایرویز کا طیارہ ٹارمک پر کھڑا ہوا تھا جسے ایک بس نے ٹکر دیدی۔ طیارہ کو شدید نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT