Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ مراتھن میں یونس کو پہلا ،دھونی کو دوسرا مقام

کولکتہ مراتھن میں یونس کو پہلا ،دھونی کو دوسرا مقام

کولکتہ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرویس رنرس محمد یونس اور بہادر سنگھ دھونی نے بعض تکنیکی خامیوں سے متاثرہ 9 ویں کولکتہ مراتھن میں بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کریں۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کی مسلمہ کولکتہ مراتھن تاہم ایک واہمہ و مفروضہ کی حد تک گھٹ گئی تھی کیونکہ منتظمین نے مراتھن کیلئے مقررہ بنیادی مسابقتی قواعد کی پابندی نہیں کی تھی۔ فیڈریشن کے سیکریٹری سی کے والسن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’خانگی منتظمین کو ہمیشہ ہی بنیادی قواعد کی پابندی کرنا چاہئے اور انہیں ڈائریکٹرس کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی ٹائمنگ کو منظوری دینا چاہئے۔ اگر ایرپورٹ میں تمام خانوں پر نشان نہیں لگائے جاتے تو نتائج کو باضابطہ قرار نہیں دیا جاسکتا چنانچہ دوڑنے والے اتھلیٹس کا ان نتائج کی بنیاد پر انتخاب نہیں کیا جاسکتا‘‘۔ فیڈریشن کی طرف سے مقرر کردہ ریس ڈائریکٹر موھو کانت پاٹھک نے کہا کہ الیکٹرانک ٹائم کیپنگ نہیں تھی، ڈیوپ کنٹرول نہیں تھا حتی کہ سرخ پتی پر خط اختتام بھی نہیں تھی۔ کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہ تھی اور نہ ہی دوڑ میں شامل افراد کے لئے پانی یا کھانے پینے کی اشیاء کا کوئی انتظام کیا گیا تھا، حالانکہ کسی بھی اہم ایونٹ کے لئے یہ بنیادی ضروریات ہیں۔ مراتھن میں پہلا مقام حاصل کرنے والے محمد یونس نے کہا کہ مقابلہ کے اختتامی مقام پر حتی کہ ہمارے لئے پانی کا انتظام بھی نہیں تھا۔ آرمی اسپورٹس انسٹیٹیوٹ کے محمد یونس نے اپنی ہی فوجی ادارہ کی ٹیم کے ساتھ دھونی پر سبقت حاصل کرتے ہوئے 2:30:37 پر پہلا مقام حاصل کیا جن سے 10 سیکنڈس پیچھے رہتے ہوئے بہادر سنگھ دھونی کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT