Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ میراتھن میں نظر آئیں گے :بورس

کولکتہ میراتھن میں نظر آئیں گے :بورس

کولکتہ، 04 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے زمانے کے افسانوی ٹینس اسٹار سابق نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کے بورس بیکر 18 دسمبر کو یہاں ہونے والی 25 کلومیٹر میراتھن میں ناظرین کا جوش بڑھاتے نظر آئیں گے۔میراتھن کے منتظمین نے ایک بیان میں بتایا کہ اس میگا دوڑ میں سابق ہندستانی کپتان سوربھ گنگولی بھی نظر آئیں گے ۔بورس سابق نمبر ایک کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈسلیم ٹائٹل جیتے ہیں ۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں ہونے والی اس میراتھن میں شرکت کرنے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔جرمن افسانوی کھلاڑی نے کہاکہ یہ میری ہندستان اور کولکتہ کا پہلا سفر ہو گا اور میں اسے لے کر انتہائی پر جوش ہوں۔ریس میں ناظرین کی بڑی موجودگی رہے گی اور میں اسے لے کر بہت پرجوش ہوں۔
بہت سے لوگوں کا ایک ساتھ جمع ہونا واقعی مزہ رہے گا۔
میراتھن پانچ مختلف زمروں میں منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT