Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / کولکتہ میں امیت شاہ کی ریلی منسوخ

کولکتہ میں امیت شاہ کی ریلی منسوخ

کولکتہ 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ میں 30 نومبر کو بی جے پی صدر امیت شاہ کی ہونے والی ریلی کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راہول سنہا نے کہا کہ یہ ریلی اس لئے منسوخ کردی گئی ہے کیونکہ امیت شاہ ماہ ڈسمبر میں ریاست میں ریلیاں منعد کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کی وجہ سے امیت شاہ کی یہاں ہونے والی ریلی کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کو ریاستی قائدین نے پارٹی کے قومی قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ان اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امیت شاہ کی ریلیاں ماہ ڈسمبر میں منعقد کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امیت شاہ ماہ ڈسمبر کی ریلیوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو جو ریلی ہونے والی ہے اس میں پاری کے قومی قائدین شرکت کرینگے اور اس موقع پر کالج اسکوائر سے مارچ بھی منظم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری میں ایک ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ۔ جنوری میں نریندر مودی سرکاری پروگرامس میں شرکت کیلئے کولکتہ آنے والے ہیں۔ بہار میں پارٹی کی شکست کے تعلق سے مسٹر سنہا نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں بنگال میں پارٹی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT