Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / کولکتہ میں کانگریس اور سی پی ایم کی مشترکہ ریالی

کولکتہ میں کانگریس اور سی پی ایم کی مشترکہ ریالی

کولکتہ ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے مابین امکانی اتحاد کی قیاس آرائیوں کے درمیان ان دونوں جماعتوں نے آج 24 پرگنہ کے علاقہ میں ’’فرقہ پرست‘‘ بی جے پی اور ’’مخالف جمہوریت‘‘ ٹی ایم سی کے خلاف مشترکہ ریالی منظم کی۔ کانگریسکے جنرل سکریٹری اوم پرکاش مشرا نے کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ میں حالیہ عرصہ کے دوران یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ریالی تھی جس میں دونوں جماعتوں کے اہم قائدین نے اپنی پارٹیوں کے پرچم لہراتے ہوئے مارچ کیا۔
جے این یو تنازعہ، بائیں بازو کا احتجاج
جموں۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو طلبہ کیخلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے بائیں بازو کی جماعتوں نے آج جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور طلبہ کیخلاف درج کردہ غداری کا مقدمہ واپس لیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی (ایم) لیڈر اور کلگام کے رکن اسمبلی محمد یوسف تریگامی نے اپنی پارٹی اور حلیف سی پی آئی کے کارکنوں کیساتھ پریس کلب کے روبرو مظاہرہ کرتے ہوئے جے این یو کیس میں دہلی پولیس کی کارروائی کی سخت مذمت کی۔ طلبہ نے ’نفرت انگیز مہم‘ کے تحت طلبہ اور بائیں بازو نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

TOPPOPULARRECENT