Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کولکتہ نائیٹ رائیڈر س کی دو وکٹس سے کامیابی

کولکتہ نائیٹ رائیڈر س کی دو وکٹس سے کامیابی

پونے 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج رائزنگ پونے کو دو وکٹس سے ہرا دیا جبکہ ابھی تین گیندیں باقی تھیں ۔ کامیابی کے لئے 161 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے اتھپا (0 ) اور گمبھیر (11) کے جلد پویلین لوٹ جانے کے باوجود سوریہ پرکاش یادو 49 گیندوں میں 60 اور یوسف پٹھان 27 گیندوں میں 36  رنز کی بدولت کولکتہ نے یہ میچ جیت لیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ کولکتہ پانچ میاچس میں چار میچس جیت کر مستحکم موقف حاصل کرچکا ہے ۔ قبل ازیں پونے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹس پر 160 رنز بنائے ۔ رہانے  نے 67 رنز بنائے انہوں نے 52 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے کی مدد سے ٹیم کے  اسکور کو کافی استحکام فراہم کیا ان کے علاوہ صرف استمھ 31  نے قابل قدر اسکور کیا  جبکہ دھونی 23 پر ناٹ آوٹ رہے ۔

گجرات لائنس کامیاب ‘ کوہلی کی سنچری رائیگاں
راجکوٹ ۔ 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات لائنس نے آج آئی پی ایل کے ایک مقابلہ میں رائل چیالنجر س بنگلور کو چھ وکٹس سے ہرا دیا ۔ بنگلور نے کوہلی کی شاندار سنچری 100 ناٹ آوٹ اور راہول 51 ناٹ آوٹ کی مدد سے 180/2 کا اسکور کھڑا کیا ۔ لیکن گجرات لائنس نے کارتک 50 ناٹ آوٹ اور میکلم 42 کے بدولت 182/4 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا ۔

TOPPOPULARRECENT