Sunday , March 26 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ کے آسیب زدہ خاندان میںایک اور موت

کولکتہ کے آسیب زدہ خاندان میںایک اور موت

کولکتہ۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) پارتھا ڈے جو 2015 میں شہ سرخیوں میں آیا تھا جب پولیس نے یہاں واقع ایک ’ آسیب زدہ مکان‘ پر دھاوا کیا جہاں وہ اپنی بڑی بہن کے ڈھانچہ اور دو پالتو کتوں کی باقیات کے ساتھ رہ رہا تھا، آج وہ جھلس کر مردہ پایا گیا۔ 45سالہ ڈے کو دو ماہ قبل ذہنی معذورین کے مرکز سے چھوڑ دیا گیا تھا اور وہ تب سے یہاں ایک فلیٹ میں تنہا مقیم تھا۔ کولکتہ پولیس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق ڈے نے ممکنہ طور پر خودکشی کرلی اور اس کی نعش فلیٹ کے باتھ روم میں پائی گئی۔نعش کے پاس پٹرول کی بوتل اور ماچس باکس پائے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT