Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کولکتہ کے ہاؤزنگ کامپلکس میں آتشزدگی

کولکتہ کے ہاؤزنگ کامپلکس میں آتشزدگی

کولکتہ ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی کولکتہ کے 156 فلیٹس کے حامل کامپلکس کے مکین آج صبح اس وقت بال بال بچ گئے جب کہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی ۔ یہاں رہنے والے اس وقت محوخواب تھے ۔ دو فائر ٹنڈرس نے فوری پہنچ کر آگ پرقابو پالیا اور پریشان حال عوام کو محفوظ مقام منتقل کرنے میں مدد کی ۔ فائر بریگیڈ کے عہدیدار نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2:50بجے شب یہاں پہنچے اور 4:00بجے صبح آگ پر مکمل قابو پالیا گیاتھا ۔ گراؤنڈ فلور پر الکٹریسٹی میٹر باکس کے کمپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ دو بجے شب پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیل گئی اور ہر طرف دھواں نظر آرہا تھا ۔ اس ہاؤزنگ کامپلکس چارمنزلہ جملہ 10بلاکس ہے اور یہ سب ایک دوسرے باہم مربوط ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT