Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / کولہار پور کے ایک سرکاری دفتر میں چوری کا واقعہ: معافی نامی کی پرچی چھوڑی

کولہار پور کے ایک سرکاری دفتر میں چوری کا واقعہ: معافی نامی کی پرچی چھوڑی

ممبئی: ویسٹرن مہارشٹرا کے کولہا پورٹاؤن کے ایک سرکاری دفتر میں 75,000کے سامان کی چوری کے واقعہ کے بعد ٹیبل پر لگائی گئے’’ ائی ایم سوری‘‘ کے پرچی نے پولیس کو ہکا بکاہ کردیا۔

ہفتہ کی رات جب تمام ملازمین چلائے گئے تھے تب صارق نے مقامی انیمل ہسبڈ ری دفتر کا کمپویٹر ‘ زیراکس مشین کو نشانہ بنایا۔چوری کے واقعہ کی اطلاع پیر کے روز دفتر دوبارہ کھلنے پر ہوئی ‘ جس کے بعد متعلقہ عملے نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔جونا راجواڑہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر نے کہاکہ ’’بیس سال میں اس قسم کا واقعہ میں نے نہیں دیکھا‘‘۔۔

انہوں نے کہاکہ صارق نے سامان کی چوری کا مقصد واضح کردیا ہے مگر اس نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ پانچ کے بعد یہ سامان واپس بھی کردے گا۔ افیسر نے کہاکہ پولیس طالبہ کی ضرورتوں کے ضمن میں بھی تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT