Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوں گے ڈگ وجئے سنگھ کا احساس

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوں گے ڈگ وجئے سنگھ کا احساس

حیدرآباد۔19 فروری (این ایس ایس) نلگنڈہ کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی پر تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی حکمراں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اتوار کو شہر پہنچنے کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں اختلافات جلد ہی ختم ہوجائیں گے۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آر ایس کی جانب سے عوام کی توقعات کے مطابق کام نہیں کیا جارہا ہے، ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں اور تیقنات کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی گوا، منی پور اور پنجاب میں کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ اُترپردیش میں بھی کانگریس ۔ سماج وادی پارٹی اتحاد میں کامیابی حاصل ہوگی۔ کل ٹاملناڈو اسمبلی میں ہوئے پرتشدد واقعات کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ٹاملناڈو میں نئے چیف منسٹر کا انتخاب خوشی کی خبر ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT