Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / کومی کو ہٹانے سے دباؤ کم ہوا۔ ٹرمپ

کومی کو ہٹانے سے دباؤ کم ہوا۔ ٹرمپ

واشنگٹن۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے افسران سے کہا تھا کہ وفاقی جانچ بیورو (ایف بی آئی) کے ڈائرکٹر جیمس کومی کو عہدہ سے ہٹانے سے ان پر سے بھاری دباؤ کم ہوا ہے ۔دی نیویارک ٹائمس نے میٹنگ کی تفصیلات دینے والے ایک دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے کومی کو حقیقی فسادی شخص کہا تھا۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائرکٹر جیمس کومی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم ا ور روس کے درمیان تعلقات کی جانچ کر رہے تھے ۔ وائیٹ ہاؤس نے ابھی تک اس میڈیا رپورٹ کی تردید نہیں کی ہے ۔ نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے روسی افسران سے کہاکہ میں نے حال ہی میں ایف بی آئی سربراہ کو ہٹادیا۔ وہ ایک جنونی اور حقیقی فسادی تھے ۔

TOPPOPULARRECENT