Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کوم پلی ’ پراگتی پرانگنم ‘ سے موسوم

کوم پلی ’ پراگتی پرانگنم ‘ سے موسوم

اطراف واکناف کا علاقہ گلابی رنگ میں تبدیل ، پانی ، چھانچ کا انتظام ، سخت سیکوریٹی
حیدرآباد۔21 اپریل (سیاست نیوز) برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا 16 واں پلینری سیشن آج شہر کے مضافاتی علاقہ کوم پلی میں منعقد ہوا۔ اس علاقے کو پراگتی پرانگنم سے موسوم کیا گیا تھا۔ پلینری کے مقام کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں کو گلابی رنگ میں رنگ دیا گیا تھا اور ہر طرف چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے کٹ آئوٹس، فلیکسیز اور ہورڈنگس دکھائی دے رہے تھے۔ صبح 8 بجے سے ہی اضلاع سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تقریباً 10 ہزار سے زائد مندوبین نے پلینری میں شرکت کی۔ مندوبین کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے۔ خاص طور پر گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے پانی اور چھانچ کا انتظام کیا گیا تھا۔ گرما کے پیش نظر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے 10 فائر انجنوں کو تیار رکھا گیا تھا۔ پلینری کے مقام پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے اور کسی کو بھی پاس کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ ٹی آر ایس کے کلچرل ونگ کی جانب سے تہذیبی پروگرام اور کے سی آر اور پارٹی کے حق میں گانے پیش کئے گئے ۔ مندوبین کے لیے طعام کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو جیسے ہی پراگتی پرانگنم پہنچے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔چیف منسٹر نے پارٹی پرچم لہرایا اور شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد پلینری کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ شہ نشین پر تمام ریاستی وزراء اور اہم قائدین موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT