Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کونسلنگ کے لیے امیدواروں کو اطلاع نہیں دی جاتی خود شریک ہونا ہوگا

کونسلنگ کے لیے امیدواروں کو اطلاع نہیں دی جاتی خود شریک ہونا ہوگا

ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی اسنادات تصدیق شروع ، ویب کونسلنگ سے داخلے ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ کے یم پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ / ٹکنالوجی کورسز بی ای ، بی ٹیک اور فارمیسی میں بی فارمیسی اور فارما ڈی کے داخلے کے لیے ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ اس کی اطلاع انفرادی طور پر طلبہ کو نہیں دی جاتی بلکہ کنوینر کے اعلامیہ میں شیڈول دیا جاتا ہے ۔ طالب علم اپنے رینک سے کس تاریخ کو کس مقام پر جانا ہے تمام اسنادات کے ساتھ شخصی طور پر شریک ہو کر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ 22 جون کو ایک تا 6 ہزار رینک تک طلبہ کو طلب کیا گیا تو پھر ہر دن دس ہزار امیدواروں کو یکم جولائی تک ہیلپ لائن مراکز پر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ پھر ویب سائٹ پر اپنے رینک کے لحاظ سے کالج ، کورس کو ترجیحی طور پر انتخاب کرتے ہوئے ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ مس منجو آر جے نے دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کو شامل پروگرام کیا اور اس کے جوابات حاصل کئے جب کہ شخصی طور پر طلباء اور سرپرستوں نے بھی اپنے شکوک دور کرتے ہوئے سوالات کیے جن کا تشفی بخش جواب دیا گیا ۔ ایمسیٹ ویب کونسلنگ میں انجینئرنگ بی ای / بی ٹیک کے ساتھ بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسز میں داخلے دئیے جارہے ہیں اس کی وجہ انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدوار بھی ایمسیٹ دئیے ان کی تشویش تھی کہ کہیں بی فارمیسی اور فارما ڈی میں ہماری نشست نہ چلی جائے جب کہ ایمسیٹ ( میڈیکل ) بی پی سی گروپ کی کونسلنگ الگ ہوگی ۔ اس کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔ اب یکم جولائی تک اسنادات کی تصدیق ہوگی ۔ پھر ویب آپشن کرتے ہوئے کالجس ، کورسیس کو منتخب کرنا ہوگا ۔ پروگرام کو محمد منیر نے مرتب کیا جبکہ زاہد فاوقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری معاون تھے ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT