Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کونسل انتخابات ‘ ٹی آر ایس کے 7 امیدواروںکا اعلان

کونسل انتخابات ‘ ٹی آر ایس کے 7 امیدواروںکا اعلان

نظام آباد ‘ کھمم ‘ نلگنڈہ ‘ میدک ‘ عادل آباد اور کریم نگر کے انتخابی شہسواروں کے ناموں کو قطعیت
حیدرآباد۔6؍ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست میں ادارہ جات مقامی تحت ریاستی قانون ساز کونسل ارکان کے لئے منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے مزید دو امیداوروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے لئے اپنے امیدواروں کی کامیابی آسان رہنے کے باوجود صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چندراشیکھرراؤ نے امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کافی احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔ جبکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں ہر روز دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بالخصوص ریاست تلنگانہ میں ٹی  آر ایس زیر قیادت حکومت تشکیل دیئے جانے کے ساتھ ہی کئی صدورنشین بلدیات و ارکان بلدیات کے ساتھ ساتھ منڈل پرجا پریشد و صدور ضلع پریشد جو دیگر جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے محض سیاسی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ راسٹرا سمیتی میں شامل ہونے کی وجہ سے آج موجودہ حالات میں ادارہ جات مقامی کوٹہ کے تحت ارکان قانون ساز کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس کو بہ بآسانی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بتایاجاتا ہیکہ صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر مسٹر کے چندراشیکھرراؤ نے ضلع کھمم سے ٹی آر ایس کونسل امیدوار کی حیثیت سے بی لکشمی نارائنا کے نام کو قطعیت دی ہے۔ اس طرح ضلع نظام آباد سے ٹی آر ایس کونسل امیدوار کی حیثیت سے مسٹر بھوپتی ریڈی کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ اس طرح گذشتہ دن مسٹرچندرا شیکھرراؤ ضلع نلگنڈہ سے ٹی آر ایس کونسل امیدوار کی حیثیت سے مسٹر چنپا ریڈی کے نام اعلان کرچکے ہیںاور مزید کونسل امیدواروں کے ناموں پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ نمائندہ سیاست سنگاریڈی کے بموجب  ایم ایل سی نشست میدک کے ٹی آر ایس اُمیدوار مسٹر وی بھوپال ریڈی ولد وی  نارائن ریڈی عمر 68 سال ساکن رامچندرا پورم کی جانب سے مسٹر آدرش ریڈی نے پارٹی قائدین کے ہمراہ جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی پہنچ کر ریٹرینگ آفیسرڈی آر او دیا نند کے اجلاس پر پر چہ نامزدگی کا ایک سیٹ داخل کیا ۔اس موقع پر مسٹر آدرش ریڈی نے بتا یا کہ ٹی آ ر ایس اُمیدوار ایم ایل سی مسٹر بھوپال ریڈی نے 7 ؍ڈسمبر کو ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہر یش رائو اور ضلع میدک کے ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی کے اعلی قائدین و پارٹی کا رکنوں کے ہمراہ بھاری جلوس کی شکل میں پر چہ نامزدگی داخل کر یں گے ۔ ایم ایل سی نشست میدک کیلئے پر چہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 9 ڈسمبر ہے جبکہ 27 ڈسمبر کو انتخابات عمل میں آئیں گے۔ضلع عادل آباد کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے مسٹر بی ستیش اور ضلع کریم نگر کے لئے ٹی آر ایس امیدواروں کی حیثیت سے مسٹر بھانوپرسادراؤ اور نارادامو لکشمن کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT