Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کونسل انتخابات کے لیے آج رائے دہی

کونسل انتخابات کے لیے آج رائے دہی

چار اضلاع میں تمام انتظامات مکمل ، بھنور لال کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے چار اضلاع کھمم ، نلگنڈہ ، محبوب نگر اور رنگاریڈی میں مجالس مقامی کوٹہ کے تحت چھ ارکان کونسل انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ پولنگ 27 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الکٹورل آفیسر ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر بھنور لال نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ چار اضلاع کھمم ، نلگنڈہ ، رنگاریڈی ، محبوب نگر میں مجالس مقامی کوٹہ کے تحت چھ ارکان کونسل کے لیے انتخابات ہوں گے ۔ جن میں اضلاع رنگاریڈی و محبوب نگر میں دو دو نشستیں ، کھمم ایک اور نلگنڈہ سے ایک نشست شامل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درحقیقت ریاست تلنگانہ میں 12 ارکان کونسل مجالس مقامی کوٹہ کے تحت منعقد ہونے والے تھے لیکن 6 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آچکا ہے اور مابقی چھ ارکان کونسل کے لیے انتخابات 27 دسمبر کو منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں 771 ، ضلع محبوب نگر میں 1262 ، ضلع نلگنڈہ میں 1110 اور ضلع کھمم میں 726 ووٹرس کی تعداد پائی جاتی ہے ۔ اس طرح جملہ 3869 رائے دہندے اپنے ووٹوں سے استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع رنگاریڈی میں 5 ، ضلع محبوب نگر میں 5 ، ضلع نلگنڈہ میں 4 اور ضلع کھمم میں 4 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT