Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کونیرو چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام بلانکٹس کی تقسیم

کونیرو چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام بلانکٹس کی تقسیم

کاغذنگر ۔15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں کونیرو چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں بلانکٹس کی تقسیم کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر کے بالاجی نگر میں کونیرو چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں غریبوں میں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر میونسپل وائس چیرمین محمد صدام حسین ‘ کونسلر عبدالرحیم ‘کونسلر محمد جانی میاں ‘ سابق زیڈ پی ٹی سی کے کرشنا ‘ میونسپل معاون رکن محمد ولی ‘ ٹی آر ایس اپرٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف ‘ محمد نظام الدین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کاہ کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں انجام دیا جارہا ہے اور کہا کہ غربت کا خاتمہ ہو اس لئے حلقہ کے تمام منڈلوں کے غریبوں اور مستحق لوگوں میں کونیرو چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے عوامی خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔ کونیرو ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں اور حمالوں میں مفت بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT