Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’کووند کی انفرادی نہیں بلکہ اُصولوں کی بنیاد پر مخالفت‘‘

’’کووند کی انفرادی نہیں بلکہ اُصولوں کی بنیاد پر مخالفت‘‘

دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں کے درمیان ایک سیکولر صدارتی امیدوار کی ضرورت : سی پی آئی

حیدرآباد 20 جون (پی ٹی آئی) سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدرورم سدھاکر ریڈی نے آج کہاکہ صدارتی عہدہ کے لئے ایک سیکولر امیدوار وقت کی ضرورت ہے اور اپوزیشن جماعتیں یقینا اپنا امیدوار نامزد کریں گی۔ بی جے پی نے گزشتہ روز ایک دلت رہنما اور بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کو اس جلیل القدر دستوری منصب کے لئے این ڈی اے امیدوار نامزد کیا تھا۔ تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور تائید کے سوال پر تذبذب و سنسنی برقرار رکھی ہوئی ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’جی ہاں! یقیناً ہمیں اپنا ایک امیدوار ہونا چاہئے۔ ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن مختلف جماعتوں کے پاس مختلف نام ہیں۔ چنانچہ زیادہ تر جماعتوں کے لئے کون زیادہ قابل قبول ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کا جمعرات کو اجلاس منعقد ہوگا جس میں مشترکہ امیدوار کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ سی پی آئی لیڈر نے کہاکہ کووند کی شخصی نہیں بلکہ اُصولوں کی بنیاد پر مخالفت کی جارہی ہے۔ سدھاکر ریڈی نے کہاکہ ’’ان (کووند) کے بارے میں انفرادی طور پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر کسی کی تائید نہیں کرتے‘‘۔ سدھاکر ریڈی نے کہاکہ ’’ایک ایسی صورتحال میں جہاں ملک بھر میں دلتوں اور اقلیتوں پر کئی حملے کئے جاتے رہے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ قوم کو پہونچنے والے زخموں کو مندمل کرنے کے لئے ایک سیکولر امیدوار کی بہت زیادہ اہمیت ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT