Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / کووند کی بہ آسانی کامیابی متوقع: بی جے پی، میرا کمار بہترین انتخاب: اپوزیشن

کووند کی بہ آسانی کامیابی متوقع: بی جے پی، میرا کمار بہترین انتخاب: اپوزیشن

نئی دہلی۔17 جوائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 14 ویں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے قانون ساز رائے دہی میں مصروف ہی ہیں کہ اس دوران حکمراں بی جے پی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند آسانی و اطمینان بخش اکثریت سے جیت جائیں گے جبکہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ نظریاتی ٹکراء کے درمیان اس کی مشترکہ امیدوار میرا کمار ہی بہترین پسندیدہ انتخاب ثابت ہوں گی۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے پولنگ سے قبل اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’کووند جی باوقار اور آرام دہ اکثریت سے جیت جائیں گے۔‘‘ تاہم نائیڈو نے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے اس امیدوار کے انتخاب کے ضمن میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا اور سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے صدارتی انتخاب کے لیے رائے دہی تو ہوجانے دیجئے۔‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT