Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوٹلہ میدان اچھی میزبانی کیلئے تیار : چوہان

کوٹلہ میدان اچھی میزبانی کیلئے تیار : چوہان

ہائیکورٹ کی مداخلت پر ہند۔ جنوبی افریقہ چوتھے ٹسٹ کی راہ ہموار
نئی دہلی ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ دہلی ہائی کورٹ نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے و آخری کرکٹ ٹسٹ کیلئے راہیں ہموار کردی ہیں، ڈی ڈی سی اے وائس پریسیڈنٹ چیتن چوہان نے آج کہا کہ اسٹیٹ اسوسی ایشن 3 ڈسمبر سے فیروز شاہ کوٹلہ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس راستے کی قطعی رکاوٹ آج صبح دور ہوگئی جبکہ دہلی ہائی کورٹ نے شہری حکومت سے کہا کہ جہاں تک ڈی ڈی سی اے کی جانب سے واجب الادا انٹرٹینمنٹ ٹیکس بقایاجات کا معاملہ ہے، اس کے خلاف سخت اقدامات احکام ثانی تک نہ کئے جائیں۔ اس اسٹیٹ باڈی پر حکومت کے عائد کردہ 24.45 کروڑ روپئے تفریحی ٹیکس کے منجملہ ڈی ڈی سی اے کو ایک کروڑ روپئے دو اقساط میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ اس کرکٹ باڈی کیلئے ’’نو آبجکشن سرٹفکیٹ‘‘ کو نہ روکا جائے۔ اس تبدیلی پر مسرور چوہان نے عدالتی سماعت کے اختتام کے بعد نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’ہم عدلیہ کے شکرگزار ہیں کہ اس دارالحکومت کے کرکٹ شائقین کیلئے مثبت اقدام کیا گیا۔ اب ہم ہماری تمام تر توانائیاں کامیاب میچ کی میزبانی کے تئیں جھونک دیں گے‘‘۔ یہ تبدیلی ایک روز بعد آئی جبکہ ہائیکورٹ نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی تھی کہ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلئے ڈی ڈی سی اے کو عبوری قبضہ کا سرٹفکیٹ جاری کیا جائے۔ اسٹیٹ اسوسی ایشن کیلئے پہلے ہی وقت ختم ہوگیا تھا کیونکہ بی سی سی آئی نے ضروری کلیرنس کے حصول کیلئے 17 نومبر کی مہلت مقرر کی تھی۔ تاہم انڈین بورڈ نے عدالتی احکام کا انتظار کیا قبل اس کے کہ آخری میچ کیلئے کوئی متبادل میزبان کو قطعیت دی جائے۔ چوہان نے زور دیا ہے کہ ڈی ڈی سی اے اپنی معاملتوں میں شفاف رہے گی۔

 

سی ڈیویژن سوپر فٹبال لیگ
حیدرآباد ، 19 نومبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی سی ڈیویژن سوپر فٹبال لیگ میں آج سکندرآباد بلوز بی اور سی سی او بی سب جونیرز کے درمیان مقابلہ ہوا جو 0-0 پر ڈرا ہوگیا۔ ٹی ایف اے جنرل سکریٹری جی پی پالگنا کے بموجب میچ سے قبل آنجہانی فٹبال کوچ جان وکٹر کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ سی سی او بی سب جونیرز نے اپنے گزشتہ میچ میں جو منگل کو کھیلا گیا ، او کے اسپورٹنگ کو 2-0 سے ہرایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT