Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کوٹگری سریدھر وائی ایس آر کانگریس میں شامل

کوٹگری سریدھر وائی ایس آر کانگریس میں شامل

حیدرآباد 15جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر کوٹگری ودیادھر راو کے فرزند کو ٹگری سریدھر نے اے پی کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ان کے مکان پر ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا۔سریدھر نے پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول پی سبھاش چندر بوس اور دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سریدھر نے کہا کہ جس طرح جگن موہن ریڈی اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کررہے ہیں میں اس سے کافی متاثر ہوں اورمجھے یقین ہے کہ وہ وزیراعلی بنیں گے ۔سال2019کے انتخابات میں عوامی رائے کے ساتھ وہ کامیابی حاصل کریں گے ۔ میں 29جنوری کو مغربی گوداوری ضلع میں ایک جلسہ عا م میں رسمی طور پر پارٹی میں شامل ہوجاؤں گا۔اس موقع پر سبھاش چندربوس نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سریدھر کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے او رمغربی گوداوری ضلع کی سرگرمیوں پر اس خاندان کی گرفت ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ان کی موجودگی سے پارٹی مستحکم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT