Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوٹگیرمیں کمسن بچہ کا اغواء ‘ مقدمہ درج

کوٹگیرمیں کمسن بچہ کا اغواء ‘ مقدمہ درج

مغویہ کی تلاش کیلئے تعاون کرنے عوام سے پولیس کی خواہش

بودھن ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز) گذشتہ روز کوٹگیرمنڈل مستقر پر پانچ سالہ ارون یادو نامی لڑکے کا صبح9 بجے گھر کے قریب سے کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب لڑکے نے گھر کے قریب واقع کرانہ دوکان سے بسکٹ خریدنے گیا ہوا تھا واپس لولٹنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے لڑکے کے والد الاآپا نے قریب میں واقع دوکان پہنچ کر اپنے لڑکے کی آمد کی توثیق کی ۔ دوکان سے بسکٹ خریدنے کے بعد کسی نامعلوم شخص کے ساتھ جاتا ہوا نظر آیا ۔ الا آپانے فوری قریب میں واقع پولیس اسٹیشن میں اپنے پانچ سالہ لڑکے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر پولیس کوٹگیر بشیر احمد نے پولیس اسٹیشن کے قریب نصب کردہ سی سی ٹی وی میں قید فوٹوز کا مشاہدہ کیا جس میں مذکورہ لڑکا کسی نامعلوم شخص کے ساتھ جاتا ہوا واضح طور پر نظر آ رہا ہے ۔ پولیس نے ان تصاویر کو شوشل میڈیا کے ذرائع عام کر دیا اور اس نامعلوم شخص کو شناخت کرنے والے فرد کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا کوٹگیر پولیس کو مزید تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ کڈنا پر لڑکے کو اپنے ساتھ آٹو کے ذریعہ ردرور کی طرف لے گیا جہاں سے آٹو تبدیل کرتے ہوئے موضع نصراللہ آباد سے براہ بانسواڑہ موضع بوگولا گھڑسی لئے جانے کی پختہ اطلاع پولیس کو ملی ۔ ضلع نظام آباد اور پڑوسی ضلع کاماریڈی کی پولیس پہنچ کواغوا کرنے والے نامعلوم شخص کی سرگرمی سے تلاش میں ہے ۔ سرکل انسپکٹر پولیس کوٹگیر نے عوام الناس سے اغواء شدہ بچے کو برآمد کرنے میں تعاون کی اپیل کی اور کسی قسم کی بھی اس ضمن میں معلومات حاصل ہوں تو فون نمبر 9490619672 یا کمشنر پولیس نظام آباد 9440795400 پر اطلاع دینے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT