Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوٹگیر میں کتا کاٹنے سے لڑکا شدید زخمی

کوٹگیر میں کتا کاٹنے سے لڑکا شدید زخمی

کوٹگیر۔/16ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوٹگیر کے محلہ اسلام پورہ میں آوارہ کتوں کی دہشت کے باعث مقامی افراد خوف زدہ ہیں۔ گزشتہ روز ریاض نامی آٹھ سالہ لڑکے کو کتا کاٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ کوٹگیر منڈل مستقر پر کتوں کی ہنگامہ آرائی پر ایم پی ٹی سی محمد سلیم اور مختار نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت آفس سکریٹری راملو سے ملاقات کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو شہر سے باہر کردینے یا پھر ان کتوں کو ہلاک کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک یادداشت پیش کی۔

پری میٹرک اسکالر شپس کی
ہنوز عدم اجرائی
بودھن۔/16ستمبر،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے پوسٹ میٹرک میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کی فیس و اسکالر شپس کی رقم کی اجرائی کیلئے عہدیداروں سے مسلسل نمائندگیوں کے بعد آج سے طلبہ و تعلیمی اداروں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لیکن پری میٹرک میں زیر تعلیم مسلم اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپ و فیس ری ایمبرسمنٹ گزشتہ دو سال سے جاری نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2013-14 کے تقریباً دو ہزار طلبہ اور گزشتہ سال 2014-15 کے دوران تقریباً 8 ہزار طلبہ اس طرح تقریباً 10ہزار پری میٹرک میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کی فیس و اسکالر شپ کی رقم کی اجرائی زیر التواء ہے۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق وہ اس ضمن میں لاعلم ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے ہیڈ آفس حیدرآباد سے ربط پیدا کرنے کی مقامی عہدیداروں سرپرستوں سے خواہش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT