Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کوٹھی میٹرنٹی اسپتال میں سیزیرین آپریشن کے بعد 6خواتین بیمار

کوٹھی میٹرنٹی اسپتال میں سیزیرین آپریشن کے بعد 6خواتین بیمار

حیدرآباد 6مئی (یو این آئی) شہر حیدرآباد کے کوٹھی میٹرنٹی اسپتال میں سیزیرین آپریشن کرنے کے بعد 6خواتین بیمار پڑ گئیں۔ڈاکٹرس نے اس واقعہ کے بعد آپریشن روک دیئے اوردیگر سیزیرین کے معاملات کو عثمانیہ اور گاندھی اسپتال سے رجوع کردیا۔ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت افسرنے دیگر اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مخصوص برینڈ کے سلائن کو استعمال نہ کریں۔کمپنی سے اس تعلق سے معلومات حاصل کی جائے گی۔کوٹھی اسپتال میں صرف نارمل زچگیاں ہی انجام دی جارہی ہیں۔اسی دوران حکومت نے سلائن کی بوتلوں میں کسی بھی قسم کے فنگس کے ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ سلائن کی بوتل میں فنگس کی وجہ سے تین ماہ پہلے گاندھی اسپتال میں ایک تین سالہ لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔ اسی دوران اس واقعہ پر وزیر صحت لکشماریڈی نے الزام لگایا کہ میڈیا چھوٹے معاملہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے جس سے عوام خوفزدہ ہورہے ہیں ۔میڈیا کی اطلاعات پر مریض ، پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہورہے ہیں اور آخری مرحلہ پر ہی ان کو سرکاری اسپتالوں سے رجوع کیا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT