Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کوٹہ ایجی ٹیشن سے مودی کا گجرات ماڈل بے نقاب:گوگوئی

کوٹہ ایجی ٹیشن سے مودی کا گجرات ماڈل بے نقاب:گوگوئی

گوہاٹی ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات کی ترقیاتی نمونے کو اس ریاست میں پٹیل برادری کی جانب سے جاری ایجی ٹیشن کے تناظر میں تنقید کا نشانہ بنایا ۔ گوگوئی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پٹیل برادری جس کی معاشی حالت گجرات میں دیگر برادریوں کے مقابل نسبتاً بہتر ہے ، اب نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن کیلئے احتجاج کررہی ہے جس سے ان میں موجود ناراضگی عیاں ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پٹیل برادری جیسے معاشی اور سیاسی طور پر طاقتور لوگ ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے تصادم کی راہ اختیار کرلیتے ہیں تو پھر گجرات میں دیگر برادریوں کی حالت کا اچھی طرح اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پٹیل کی زیرقیادت اس ایجی ٹیشن نے گجرات میں نوجوان نسل کی برہمی اور مایوسی کو بے نقاب کردیا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات کا ترقیاتی نمونہ کھوکھلا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT