Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / کوٹہ لیڈر لال جی پٹیل گرفتار

کوٹہ لیڈر لال جی پٹیل گرفتار

احمدآباد ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  جیل بھرو ایجی ٹیشن جو 17 اپریل کو تشدد کی شکل اختیار کرگیا تھا ، اُس سلسلے میں مہسانہ پولیس نے کوٹہ ایجی ٹیشن لیڈر اور سردار پٹیل گروپ کے سربراہ لال جی پٹیل کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مہسانہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چیتنیا مندلیک نے آج کہا کہ ہم نے لال جی پٹیل کو کل رات اُس دواخانہ سے گرفتار کیا جہاں وہ چھپ گیا تھا ۔ وہ اُس تشدد کے سلسلے میں مطلوب ہے جو جیل بھرو ایجی ٹیشن کے دوران مہسانہ میں پھوٹ پڑا تھا۔ وہ ایف آئی آر میں 36 دیگر ملزمین کے ساتھ نامزد ہے ۔ پولیس کو اُس روز لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شل فائر کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا کیونکہ احتجاجی لوگ مدھیرا چوراہے پر سنگباری کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT