Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کوٹہ پر 29 جولائی تک واضح موقف اختیار کرنے کا الٹی میٹم

کوٹہ پر 29 جولائی تک واضح موقف اختیار کرنے کا الٹی میٹم

احمدآباد ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج برسراقتدار بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس سے خواہش کی کہ پٹیل طبقہ کے تحفظات کے مطالبہ پر 29 جولائی تک واضح موقف ظاہر کیا جائے۔ پٹیل برادری 29 جولائی کو احتجاجی جلوس نکالنے والی ہے۔ ہاردک پٹیل نے سورت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی اے اے ایس کارکنوں کا 29 جولائی کو ایک پرہجوم جلوس نکالا جانے والا ہے۔ یہ بی جے پی اور کانگریس دونوں کیلئے پتی داروں کیلئے تحفظات پر اپنا موقف واضح کرنے کا آخری موقع ہے۔ اگر وہ ناکام رہے تو ہمارے سامنے دیگر متبادل طریقے بھی موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT