Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کوٹہ کیلئے جاٹوں کے تازہ احتجاج کا آغاز

کوٹہ کیلئے جاٹوں کے تازہ احتجاج کا آغاز

چندی گڑھ ۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام) جاٹ قائدین نے آج تازہ کوٹہ احتجاج کا ہریانہ میں آغاز کردیا  جب کہ پانچ ہزار نیم فوجی ارکان عملہ کا وسیع کانٹنجیٹ ریاستی پولیس کے ساتھ نظم و ضبط کی برقراری کیلئے تعینات کردیا گیا ۔ جاٹ قائدین نے ضلع روہتک کے دیہات جاسیا میں جو فبروری کے احتجاج کے دوران تشدد کا مبدہ رہ چکا ہے ‘ اپنا احتجاج ’’ ہون ‘‘ کرتے ہوئے شروع کیا ۔ جاٹ طبقہ کُل ہند جاٹ آرکشن سنگھرش سمیتی سے الحاق رکھتا ہے جس نے احتجاج کی اپیل کی ہے اور روہتک ۔ پانی پتھ قومی شاہراہ پر ایک خیمہ قائم کیا ہے جو جسیہ سے قریب قومی شاہراہ پر ہے ۔ ریاست کے 21اضلاع میں سے 15میں کُل ہند جاٹ تحفظات جدوجہد سمیتی دھرنے منعقد کرے گی ۔ حصار کے اس سمیتی کے صدر رام بھگت ملک اور دیگر جاٹ قائدین نے اسی طرح کا نقطہ نظر ظاہر کیا ہے ۔ جسیہ کے ایک جاٹ قائد نے ان کے کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا ۔ وہ چاہتے تھے کہ جھوٹے پولیس مقدمات سے بھی دستبرداری اختیار کرلی جائے جو گذشتہ احتجاج کے دوران جارج طبقہ کے خلاف درج کئے گئے ہیں اور مہلوکین کو ’’ شہید ‘‘ کا مرتبہ دیا جائے اور اُن کے ورثاء میں سے قریب ترین شخص کو ملازمت فراہم کی جائے اور  زخمیوں کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT